26 دسمبر 2016 - 17:29
نبیل رجب کے بیانات آل خلیفہ کیلئے سم قاتل: کیتھرین شاکڈم

مشرق وسطیٰ اسٹڈیز شفقنا انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر اوربرطانوی سیاسی تجزیہ نگار نے کہاہےکہ بحرین کے ممتاز انسانی حقوق کارکن نبیل رجب کے بیانات آل خلیفہ کی ناجائز اورظالم رژیم کیلئے سِم قاتل ثابت ہورہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مشرق وسطیٰ اسٹڈ یر شفقنا انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر اوربرطانوی سیاسی تجزیہ نگار’’کیتھرین شاکڈم‘‘نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں اقوام متحدہ  کی طرف سے بحرینی انسانی حقوق کارکن نبیل رجب کہ جس کو منامہ حکومت نے وہابی نظرے اورحکومتی پالیسی کی تنقید پر سلاخوں کےپیچھے دھکیل دیا ہے کی فوری اورغیر مشروط رہائی کے مطالبے پر تبصرہ  کرتے ہوئے کہاکہ آل خلیفہ  کی ناجائز اورظالم وجابر حکومت نبیل رجب کے بیانات سے خوف وہراس میں مبتلا ہوئی ہے اوران کے بیانات اس ظالم رژیم کیلئے سِم قاتل ثابت ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آل خلیفہ حزب اختلاف کی تحریک کو کچلنے کے ساتھ ساتھ نبیل رجب جیسے ممتاز انسانی حقوق کارکنوں کو بھی خاموش کرنے کی مذموم  سازش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نبیل رجب کا قصوریہ ہےکہ اس نے اپنی عوام کے خلاف آل خلیفہ رژیم کے جرائم کا پردہ چاک کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نبیل رجب نے یہ سچائی تمام دنیا کے سامنے لائی ہے کہ حکومت آل خلیفہ کتنی بدبخت اوربدکار  حکومت ہے اوراسی وجہ سے یہ تانا شاہ حکومت اسے خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ نبیل رجب نے بحرین کے مظلو م اورجمہوریت پسند عوام کے انسانی حقوق کو فروغ دینے کیلئے ایک ایسے قوم کی یاوری کی ہے جو آل خلیفہ کے مظالم کے تلے زندگی بسر کررہی ہے۔

موصوف ڈائریکٹر نے کہاکہ منامہ حکومت بحرینی عوام کو تشدد کی جانب دھکیلنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ و ہ اپنے سفاکانہ اورخونی منصوبوں کا جواز پیش کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آل خلیفہ ایک ایسی ظالم حکومت ہے جو سعودی عرب  کے زیر اثر کام کرکے فرقہ واریت کشیدگی  کو بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آل خلیفہ کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ مظلوم عوام پر کریک ڈاؤن  اورمظالم برپا کرکے وہ اپنی سلطنت سے ہاتھ دھو بیٹھے گی ۔

کیتھرین شاکڈم نے مزیدکہاکہ سعودی عرب تشدد کے ذریعے بحرین میں صورتحال کو منظم کرنے کی کوشش کررہاہے کیونکہ ریاض  حکومت اس بات سے بخوبی واقف ہےکہ اگر بحرین میں حکومت آل خلیفہ زوال پذیر ہوگی تو خلیج فارس کی سبھی تاناشاہ حکومتوں کا مستقبل خطرے میں پڑجائےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲